• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

لاہور میں نامعلوم ملزمان نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب میاں اجمل کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میاں اجمل کو گلشن راوی کے علاقے میں ان کے گھر کے باہر گولیاں ماری گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار  تھے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میاں اجمل کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کا کہنا ہے کہ ملزمان نےمیاں اجمل پر دو فائر کئے جو ٹانگوں پر  لگے ہیں۔

شارق جمال نے کہا کہ  ڈکیتی اور ذاتی رنجش سمیت مختلف پہلووں پر تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین