• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول پر امام بدلنے کی باتیں کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں،صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پارلیمانی فورم چھوڑنا میدان خالی چھوڑ دینے کے مترادف ہوگا، سلطنت عمرانیہ کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی جنگ جاری رہے گی، پی ڈی ایم کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، پی ڈی ایم عوامی خواہشات کی تکمیل کا اتحاد ہے عوام نجات چاہتے ہیں ، ٹیکسوں کی بھر مار اور ہوشربا مہنگائی نے عوام کو نان شبینہ سے محروم کر دیا ہے، حد تو یہ ہے کہ لوگوں کے پاس اپنوں کی تدفین کے پیسے نہیں ہیں، ان کیلئے خیرات کرنا تو دور کی بات اس جاری معاشی بربریت کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی۔ وزیروں اور مشیروں کے ا کھاڑ پچھاڑ کے سوا تبدیلی سرکار نے کیا ہی کیا ہے، ناتجربہ کاری و نا اہلی کی انتہا یہ ہے کہ سری لنکن صدر سے معاشی ہنر سیکھنے جا رہے ہیں پھر بھی معاشی بحرانوں پر قابو نہیں پایا جا سکا بلکہ اس میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ معاشرہ تنزلی کا شکارتب ہوتا ہے جب من چاہے چہرے اور فیصلے قوم پر مسلط کر دیئے جاتے ہیں، بلاول کی امام بدلنے والی باتیں کرنیوالے پہلے خود اپنے گریبان میں جھانکیں کہ انہوں نے اب تک خود کتنے امام بدلے ہیں ،کرسی کی خاطر وہ کتنے لوگوں کی جی حضوری کرتے چلے آئے ہیں، بلاول بھٹو کاایک سیاسی پس منظر ہے ان کے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ محترمہ بینظیر بھٹو نے بقاء وطن اور حقیقی عوامی حاکمیت کیلئے جو لازوال قربانیاں دی ہیں وہ نصیب والوں کے حصے میں آتی ہیں۔
تازہ ترین