• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نون لیگی رہنما دانیال عزیز بھی کورونا وائرس میں مبتلا


مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دانیال عزیز نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔


یاد رہے کہ ہفتے کے روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ عمران خان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، وزیراعظم عمران خان بھی قرنطینہ اختیار کیے حکومتی امور سرانجام دے رہے ہیں۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید4 ہزار368 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 63 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2ہزار170 مریض شفایاب ہو گئے۔

تازہ ترین