• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیارے بچواس صفحے پر آپ کی ملاقات ہم ان پاکستانی بچوں سے کراتے ہیں جنہوں نے کسی بھی شعبے میںکوئی کارنامہ انجام دے کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہو۔ آج ہم آپ کی ملاقات لاہور میں رہنے والی طالبہ نتالیہ نجم سے کراتے ہیں جس نے صرف نو سال کی عمرمیں کیمیا کے مضمون میں نیاعالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ کہتے ہیں کہ قابلیت عمر اور تجربےکی محتاج نہیں ہوتی۔

اس کی زندہ مثال نتالیہ نجم ہے جس نے علم کیمیا کے مختلف عناصر کو ’’پریاڈک ٹیبل‘‘ پر صرف 2منٹ42 سیکنڈ میں ترتیب دے کر ایک بھارتی پروفیسر کا ریکارڈ توڑ ڈالا جنہوں نے چند سال قابل یہ کارنامہ 2 منٹ49 سیکنڈ میں انجام دیا تھا۔ نتالیہ نے نہ صرف کیمسٹری میں عالمی ریکارڈ قائم کیا بلکہ انہوں نے ’’گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ‘‘ میں بھی کمسن کیمیا دان کے طور پر اپنا نام درج کرالیا۔ننھی نتالیہ جہاں اس کارنامے پر خوش ہے، وہیں بائیو کیمسٹ بننے کیلئے بھی پرعزمہے۔

تازہ ترین