پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معروف ڈرامہ نویس حسینہ معین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسینہ معین کے انتقال کی خبر اُن کے لیے صدمے کا باعث ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ حسینہ معین پاکستان میں ٹیلی پلے کے ایک درخشاں عہد کا نام تھا، جو آج تمام ہوا۔
اُنہوں نے کہا کہ دُعاگو ہوں، اللّہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔
پی پی پی چیئرمین نے حسینہ معین کے اہلخانہ اور ان کے سوگوار پرستاروں سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ معروف ڈرامہ نویس، مصنفہ اور مکالمہ نگار حسینہ معین 79 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئیں۔
ڈرامہ نگار حسینہ معین کے بھتیجے سعید کا کہنا ہے کہ حسینہ معین لاہور جانے کے لیے تیار ہو رہی تھیں کہ اچانک دل کا دورہ پڑا۔