• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاتی امراء کے باہر قمر الزمان کائرہ کی گاڑی سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی


جاتی امراء کے باہر قمر الزمان کائرہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا، رہنما پیپلز پارٹی کی گاڑی موٹر سائیکل سوار خاتون کے گھٹنے سے ٹکرائی تھی۔

حادثے میں موٹر سائیکل سوار جوڑا اور بچہ محفوظ رہا، قمر زمان کائرہ نے گاڑی سے اتر کر موٹرسائیکل سوار جوڑے کی خیریت دریافت کی۔

قمر زمان کائرہ نے موٹرسائیکل سوار خاتون کو پانی پلایا،گاڑی موٹر سائیکل سوار خاتون کے گھٹنے سے ٹکرائی تھی۔

مریم نواز نے اظہارِ یکجہتی کیلئے لاہور آنے والے پی ڈی ایم رہنماؤں کو جاتی امرا مدعو کیا تھا، مریم نواز نے جاتی امرا میں پی ڈی ایم رہنماؤں کا استقبال کیا۔

جاتی امرا میں پی ڈی ایم رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے نمائندے شامل ہوئے۔

تازہ ترین