کوہاٹ سے لاپتہ ہونے والی 4سالہ بچی کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں قتل کی تصدیق ہوگئی،بچی کی ناک ،منہ اور گلہ دبا کراسے قتل کیا گیا۔
ڈی ایچ کیو اسپتال کوہاٹ کی جانب سے جاری کردہ 4 سالہ بچی کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے ناک، گلے اور گھٹنوں پر زخم پائے گئے ہیں، بچی کی ناک، منہ اور گلہ دبا کر قتل کیا گیا، رپورٹ میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کاخدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی کوہاٹ کے مطابق کوہاٹ میں پیش آنے والے اس واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا جبکہ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کوہاٹ کی 4 سالہ بچی بدھ کو لاپتہ ہوئی تھی اور اگلے دن اس کی لاش قریبی نالے سے ملی تھی، بچی کی تدفین جمعرات کی شام اپنے آبائی علاقے میں کردی گئی تھی۔