• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں میں 30 مارچ کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا

سندھ حکومت  نے صوبے بھر میں 30 مارچ کو  تعطیل کا اعلان کردیا، 30مارچ کو سندھ میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

سندھ حکومت کی جانب سے  30 مارچ  (15 شعبان) بروز منگل کو شب برات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا  گیا ہے۔

شب برات کے موقع پر چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق صوبے کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔

تازہ ترین