• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ڈیرہ اسماعیل خان میں محکمہ سیاحت اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جیپ ریس کا آغاز ہوگیا۔

ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج جیپ ریس کا ٹریک 120 کلو میٹر پر مشتمل ہے۔

محکمہ سیاحت کے مطابق مقابلے میں 70 سے زائد مرد و خواتین ماہر ڈرائیور شریک ہیں۔

کمشنر ڈی آئی خان یحییٰ اخونزادہ کے مطابق آف روڈ چیلنج میں موٹوکراس بائیک ریس بھی منعقد کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آف روڈ اسپورٹس صوبے کی تاریخ میں پہلی ریس ہے، ایسے ایونٹس سے ٹورازم اور ثقافت کو فروغ ملے گا۔

تازہ ترین