• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بینک کے ساتھ ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز کے قرض کے معاہدے

عالمی بینک کے ساتھ  ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز کے 7 منصوبوں کے لیے معاہدہ طے پاگیا، وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ ہماری معاشی پالیسی درست سمت جارہی ہے۔

وزارت اقتصادی امور نے  عالمی بینک  کے ساتھ  معاہدےکا اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیہ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار نے شرکت کی۔

اعلامیہ کے مطابق منصوبوں کی تکمیل کے لیے عالمی بینک کی 128 ملین ڈالر کی گرانٹ بھی شامل ہے، منصوبوں میں سماجی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی، زراعت اور خوراک کے منصوبے شامل ہیں۔

 اعلامیے کے مطابق منصوبوں میں گورننس اور انسانی وسائل کے ترقیاتی پروگرام شامل ہیں، عالمی بینک کی جانب سے تعاون موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا اظہار ہے۔

وفاقی وزیر  خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے وفاقی حکومت صوبوں کو معاونت جاری رکھے گی۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ عالمی بینک پاکستان میں معاشی استحکام و ترقی کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

تازہ ترین