سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) چھوٹے کاشتکاروں کو باردانہ کا اجراءکردیا گیاہے جبکہ یکم مئی سے گندم کی خریداری شروع کردی جائے گی ۔یہ بات ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے ڈسکہ ، سرانوالی، کوٹلی باوا اور پسرور میں گندم خرید مراکز کے معائنہ کے دوران بتائی۔انہوں نے کہاکہ 3مئی تک صرف چھوٹے زمیندار کو پہلے آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر بار دانہ جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ضلع سیالکوٹ کے تمام مراکز پر گرداوری آویزاں کردی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ گندم کی خریداری میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گااور اس سلسلہ میں گڑبڑ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔ اس موقع پر انہوں کاشتکاروں سے مسائل دریافت کیا۔ ڈی سی او نے گورنمنٹ عوامی ہائی سکول ستراہ کا دورہ کیا اور آئی ٹی لیب فنکشنل نہ ہونے پر ہیڈ ماسٹر اور آئی ٹی ٹیچر پر سخت سرزنش کی۔ اور جواب طلبی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جلد ازجلد کمپیوٹر کی کلاسز کا اجراءکیا جائے ۔ دریں اثنا ں ڈی سی او نے بنیادی مراکز صحت ستراہ کا دورہ کیا ۔ ڈی سی او نے محکمہ صحت کے مقامی حکام کو ہدایت کہ بی ایچ یو ستراہ میں وویمن میڈیکل آفیسر کی چھٹی پر ہونے پرعارضی ڈبلیو ایم او تعینات کرنے کی ہدایت کی ۔ دریں انثا ڈی سی او کی ہدایت پر محکمہ بہبود آبادی سیالکوٹ نے یونین کونسل باجرہ گڑھی آفس میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 300سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور ان کو فر ی ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔