سیالکوٹ( نمائندہ جنگ)چلچلاتی دھوپ نے گرمی کی شدت میں اضافہ کردیا۔ گذشتہ روز دن بھر سورج اپنی آب وتاب کے ساتھ چمکتا رہاجسکی وجہ سے گرمی اور حبس میں اضافہ ہو گیا اور انسان تو انسان چرند پرند بھی سایہ دار جگہوں کی تلاش میں رہے۔ محکمہ موسمیات کیمطابق درجہ حرارت38ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ہوا میں نمی کا تناسب13فیصد جبکہ11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرم ہوائیں چلتی رہی۔