• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں بڑھتی منشیات فروشی اور اسلحہ کی بر آمدگی پولیس کیلئے درد سر بن گئی

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) ضلع بھرمیں بڑھتی ہوئی منشیات کی فروخت اور اسلحہ کی بر آمدگی اور استعمال پولیس کے لئے درد سر بن گیا۔ ضلع سیالکوٹ کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں بڑھتی ہوئی منشیات،اسلحہ کی فروخت اور استعمال کو روکنے میں پولیس ناکام ہوچکی ہے۔ دوہفتوں کے دوران ایک سو سے زائد ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھو ں روپے مالیت کا اسلحہ، منشیات برآمد کر کے ان کو گرفتار کر لیا۔ اس کے باوجود روزانہ درجنوں ملزمان گرفتار ہورہے ہیں اتنی بڑی تعداد میں غیر قانونی منشیات اور اسلحہ کی ضلع میں آمد پولیس کی کارگردگی پر سوالیہ نشان اور ان کے ناکوں کے ناقص انتظامات کی نشان دہی ہے جس پر قابو پا کر ہی جرائم کی شرح میں اضافے کو روکا جا سکتا ہے۔دریں انثا  غیر قانونی اسلحہ ، منشیات اور شراب برآمد کرکے پولیس نے15 افراد کو مزید گرفتار کرلیا۔تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ سیالکوٹ ڈسکہ روڈ سے دوران گشت دانیال سے245گرام چرس اور اسد سے 1569گرام چرس، تھانہ رنگپورہ کے علاقہ سے فیاض سے115گرام چرس اور فیاض سے ایک پستول3گولیاں، تھانہ سول لائن کے علاقہ سے مصطفی سے10بوتل شراب اور مصطفی سے ایک ریوالور، تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ سے رضوان سے195گرام چرس ، خادم حسین سے20بوتل شراب، ذیشان سے15بوتل شراب، امانت سے250گرام چرس، شفیق سے4بوتل شراب اور احتشام سے10بوتل شراب، تھانہ مراد پور کے علاقہ سے ندیم سے1500گرام بھکی پوست اور عمیر سے 1155گرام چرس، تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ سے دلاور سے1070گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا ور انکے خلاف مقدمات درج کرلئے۔
تازہ ترین