• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریر:عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: صوبیہ

ملبوسات: شا پوش

آرایش:دیوا بیوٹی سیلون

عکّاسی: عرفان نجمی

لے آؤٹ: نوید رشید

آج کل ہر طرف موسمِ بہا رکےجلوے بِکھرے ہیں، کہیں رنگ برنگ پھول فضائیں معطّر کررہے ہیں، تو کہیں سرسبز درختوں پر پرندے گاتے گنگناتے پِھر رہے ہیں۔اور یہ حقیقت ہے کہ جب رُت بدلتی ہے تواندر، باہرکا موسم ہی سہانا، رومانی اور خوش گوار نہیں ہوتا، پہننے اوڑھنے کے رنگ و انداز بھی بدل جاتے ہیں۔اِمسال موسمِ بہار میں کیمبرج کاٹن اِن ہے ۔ یہ فیبرک عام کاٹن سے کچھ مختلف ہے کہ یہ دیکھنے میں چارسوتی کپڑے جیسا لگتا ہے، لیکن انتہائی جاذب (گرمی و پسینہ باآسانی جذب کرلیتا ہے) اور پہننے میںخاصاآرام دہ ہے۔تو لیجیے، اس بار ہم نے اپنی بزم اسی کیمبرج کاٹن کے کچھ شوخ و شنگ رنگوں کے دِل کش و حسین پیراہنوں سے مرصّع کردی ہے۔

ذرا دیکھیے، نیلے رنگ کے پلین ٹراؤزر کے ساتھ نیلے اور سُرخ کے امتزاج میں شوخ رنگوں کی پھول دار پرنٹڈ قمیص کیسی پیاری لگ رہی ہے۔ سُرمئی و سیاہ رنگ پرنٹڈ پیراہن کا انداز بھی اسٹائلش، جداگانہ ہے، تو گہرے نیلے رنگ اسٹریٹ ٹراؤزر کے ساتھ فیروزی، نیلے اور آتشی گلابی رنگوں کے امتزاج میں فلورل پرنٹڈ قمیص کا انتخاب بھی خُوب ہے۔اسی طرح کیرٹ اورینج رنگ لباس خاصا خوش گوار تاثر دے رہا ہے کہ ٹراؤزر کے باٹم پر پینٹکس ہیں، جب کہ قمیص اور دوپٹا پرنٹڈ ہے، تو سلور گِرے رنگ ٹراؤزر کے ساتھ سلور گِرے بیس میں مختلف رنگوں کے تال میل کے ساتھ پرنٹڈ قمیص اورکنٹراسٹ میں فیروزی رنگ دوپٹے کا حُسن بھی لاجواب ہے۔

ان میں سے کوئی بھی رنگ و انداز منتخب کرلیں، یہی گمان ہوگا، جیسےرنگوں کی اِک بارات ساتھ ہو ۔

تازہ ترین
تازہ ترین