• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقاصد کے حصول تک پی ڈی ایم بیانیہ ختم نہیں ہوسکتا، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی کرسی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں اظہارخیال کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن کی کرسی اتنی اہم نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر اس معاملے کو پیپلز پارٹی اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں لے آتی تو یہ با آسانی طے پا جاتا۔


ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں فاتحہ کی گنجائش نہیں ہے، یہ اقتدار یا مفاد کی نہیں سسٹم کی تبدیلی کی جنگ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جب تک مقصد کو نہیں پہنچے گا بیانیہ ختم نہیں ہوسکتا اگرکوئی اتحاد کے فیصلوں سے انحراف کرے اس کا اتحاد میں رہنا مشکل ہوجاتا ہے۔

شاہد خاقان نے یہ بھی کہا کہ حکومتی بینچوں سے لوگوں کو جمع کرکے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کو چنا گیا، چیئرمین سینیٹ کے بعد ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر بھی متنازع ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ اتحاد کی کچھ باتیں مان لی جائیں اور اُس سے بڑے مقاصد میں ابہام پیدا کیا جائے۔

سابق وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کو اپوزیشن اتحاد کی فاؤنڈنگ پارٹی تسلیم کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ سیٹیں چھوڑنا آسان کام نہیں ہے پاکستان کی تاریخ میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہے۔

تازہ ترین