• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استعفوں کی بجائے جیل بھرو تحریک شروع کی جائے، آصف زرداری

لاہور(نمائندہ جنگ) پیپلزپارٹی کے صدر اور سابق ‎صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو اس بات پر غور کرنا چاہئے کہ قومی اسمبلی سے استعفے دینے کی بجائے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ڈیڑھ سو کے لگ بھگ قومی اسمبلی کے ممبران گرفتاریاں دے کر جیل بھرو تحریک کا آغاز کریں۔ 

استعفوں سےحکومتی پارٹی کیلئے مزید جگہ پیدا، اپوزیشن جماعتیں کمزور ہو جائیں گی، استعفے دینے سےحکومتی پارٹی کیلئے مزید جگہ پیدا ہونے کے امکانات ہیں، اس سے سسٹم میں اپوزیشن کی جماعتیں کمزور ہو جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے لاہور سے سابقہ ٹکٹ ہولڈر فیصل میر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے تمام ممبران کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم کی جماعتوں کے ہزاروں کارکن جب ملک بھر میں گرفتاریاں دے کر جیلیں بھریں گے تو حکومت کے خلاف تحریک کا مومینٹم بنے گا اور ملک کے طول و عرض میں عوام سڑکوں پر نکلیں گے جس کے نتیجے میں حکومت کو گھٹنوں پر لایا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین