• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکی، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قومی مفادات کو بالائے طاق رکھنے والی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکی ہے۔

عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی قسمت کھوٹی کرنے والے سابق حکمران عبرت کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ حکومت مدت پوری کرے گی اور سازشی عناصر ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو منفی سیاست کا جواب عوامی خدمت کے ذریعے دیں گے۔

تازہ ترین