پشاور کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے حکومت کو اہم تجاویز پیش کردیں۔
پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی جانب سے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر موجودہ حالات میں ایمرجنسی ایجوکیشن پالیسی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
صوبائی جنرل سیکریٹری پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے مطالبہ کیا کہ اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں کو ضلعی کمیٹی میں لیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔