• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان خان کے بیٹے بابیل والد کے ایوارڈز وصول کرنے پر جذباتی سے ہوگئے

بالی ووڈ کے مشہور اداکار مرحوم عرفان خان جن کا گزشتہ برس اپریل میں انتقال ہوگیا تھا، ان کے بیٹے بابیل خان اس وقت افسردہ اور جذباتی سے ہوگئے جب انھوں نے اپنے والد کو بعدازمرگ دیے جانے والے دو فلم فیئر ایوارڈز وصول کیے۔ 

گو کہ یہ کسی بھی بیٹے کے لیے نہایت قابلِ فخر لمحہ ہوتا ہے جب وہ اپنے والد کی میراث کو جاری رکھنا اور آگے بڑھانے کے خواب دیکھ رہا ہو، لیکن اتوار کی شام مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل خان جذباتی نظر آئے جب انھوں نے عرفان خان کو دیے جانے والے ایوارڈز وصول کیے۔

ان ایوارڈز میں سے ایک بہترین اداکار جو کہ مرکزی کردار فلم ’انگریزی میڈیم‘ میں دیا گیا جبکہ دوسرا ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ تھا، جو انھیں 66ویں ومل الائچی فلم فیئر ایوارڈ کی جانب سے دیا گیا۔

اس تقریب کے بعد بالی ووڈ سلیبریٹیز تصاویر بنواتے نظر آئے، لیکن اپنے والد کو یاد کر کے بابیل جذباتی سے ہوگئے تھے۔ اس موقع پر انھوں نے سینئر اداکار جے دیپ الہوات سے گفتگو بھی کی۔ 


بعدازاں بابیل نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے جذبات کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس اہم تقریب میں اپنے والد کے ایوارڈز حاصل کرنا اہم موقع تھا۔

انھوں نے کہا کہ بہت سارے لوگوں نے مجھ سے کہا کہ میری آنکھوں میں میرے عزائم عیاں ہیں جس پر میں نے ان سے کہا کہ آپ کا اندازہ درست ہے، میں جب سے یونیورسٹی سے فارغ ہوا ہوں میرے ارادے بلند ہیں۔

تازہ ترین