لاہور(پی پی آ ئی/جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں کھلواڑ کئے جائیں تو اس ملک کی عالمی ساکھ تباہ ہوتی ہے۔ایران اور چین کے درمیان 400ارب ڈالر کے اسٹرٹیجک اکنامک معاہدے سے متعلق اپنے ٹو ئٹر پیغام میں لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ”جب کسی ملک میں کھلواڑ کئے جائینگے اور الیکشن ایسے لوٹے جائیں گے جیسے اوباش نوجوان پتنگ لوٹتے ہیں تو اس ملک کی عالمی ساکھ تباہ ہونے سے دوسروں کا بھلا ہونا ہی ہوتا ہے“۔