• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، گرمی سے متعلق محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا


محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد کراچی میں آئندہ چار سے پانچ روز کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے سے متعلق خبردار کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 4 سے 5 دن کے دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ موسم گرم اور کبھی شدید گرم بھی رہ سکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ گرمی کو ہیٹ ویو کا نام نہیں دیا جا رہا۔ 

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ گرمی میں اضافہ ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کے سبب ہوگا، گرمی کی لہر کے دوران سمندری ہوائیں دن کے وقت معطل رہ سکتی ہیں، صبح سے دوپہر کے درمیان شہر میں گرم خشک ہوائیں مشرقی اور شمال مشرقی سمت سے چل سکتی ہیں۔

سردار سرفراز کے مطابق شام کے وقت سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بحال ہونے کا امکان رہے گا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب کم اور شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باعث اسے ہیٹ ویو نہیں کہا جا رہا ہے۔

تازہ ترین