• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی انور کیتھران کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تبادلہ منسوخ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انورکیتھران کو ایس ایس پی جام شورو کے عہدے سے ہٹا کر خدمات وفاق کو دی گئی تھی، ان سے سندھ کی اعلیٰ شخصیت ناراض تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انور کیتھران نے جامشورو میں مبینہ طور پر ایک سابق وزیر کے کہنے پر ایف آئی آر کاٹی تھی،اس معاملے میں ان پر شدید دباؤ تھا۔

اعلیٰ شخصیت کی ناراضگی ختم کرنے کےلیے انور کیتھران کا تبادلہ و صوبہ بدر کیا گیا تھا،تاہم اعلیٰ ترین شخصیت کی مداخلت پر ان کی سندھ بدری کے احکامات واپس لے لیے گئے۔

تازہ ترین