• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا وائرس کے شکار


وزیر دفاع پرویز خٹک بھی عالمگیر وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ 

وزیر دفاع کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹوئٹ کی۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں عمران اسماعیل نے بتایا کہ وزیر دفاع کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ 

ساتھ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پرویز خٹک کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔ 

خیال رہے کہ ان سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جس کے حوالے سے انھوں نے بھی سوشل میڈیا پر آگاہ کیا۔ 

خیال رہے کہ یومِ پاکستان کی پریڈ کے موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ تھے۔

واضح رہے کہ یہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اعلیٰ سول قیادت میں کورونا وائرس کا تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک سے قبل وزیراعظم عمران خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جو اب بھی قرنطینہ میں ہیں۔

تازہ ترین