آپ آف لائن ہیں
پیر28؍شعبان المعظم 1442ھ 12؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جرمنی: قدیم پاور پلانٹ سیکنڈز میں ملبے کا ڈھیر بن گیا

جرمنی میں 420 کلوگرام دھماکا خیز مواد سے قدیم پاور پلانٹ کو گرادیا گیا، پاور پلانٹ کی جگہ نئی کمپنیاں تعمیر کی جائیں گی۔

اتوار کو دھماکے سے گرایا جانے والا پاور پلانٹ جرمن شہر لوئنن میں واقع تھا۔ ہیگڈرون گروپ جس نے کہ 37 ہیکٹر پر پھیلی یہ جگہ دو برس قبل حاصل کی ہے وہ اس جگہ کو کلیئر کرنے کے بعد یہاں نئی کمپنیاں قائم کریگا۔


 پاور پلانٹ کو گرانے کے بعد اب کھدائی اور ملبہ کو ہٹانے کے لیے چالیس بڑے ایکسکیوٹرز (بھاری تعمیراتی مشین) کو استعمال کیا جائے گا۔ ہزاروں لوگوں نے پلانٹ کو منہدم کرنے کا عمل آن لائن دیکھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید