• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی، اٹلی، فرانس اور اسپین نے ایسٹرا زینکا کا استعمال روک دیا

کراچی(جنگ نیوز) جرمنی نے خون جمنے کے امکامات کے باعث کورونا ویکسین ایسٹرا زینکاکا استعمال بطور احتیاط عارضی طور پر معطل کردیا ہے، جس کے فوری بعد ہی اٹلی ، فرانس اور اسپین نے بھی یہی فیصلہ جاری کردیا اسکے علاوہ دیگر کئی یورپی ممالک میں بھی ایسٹرا زینکا کا استعمال روک دیا گیاہے، جرمن وزارت صحت نےاعلان کیاہےکہ ریگولیٹر برائےقومی صحت ’’پھائول ایہرلش انسٹیٹیوٹ‘‘ کے مشورے کی بنیاد پرایسٹر زینکا کے استعمال بطور احتیاط روکا جارہاہے،یورپی میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) فیصلہ کرے گی کہ’’نئی معلومات سے ویکسین کی اجازت پر کب اور کیا اثر پڑے گا‘‘،جرمنی اور یورپ میں ویکسی نیشن کے سلسلے میں دماغی رگوں کےخون جمنے کی نئی اطلاعات سامنےآنے کے بعد ’’ ریگولیٹر برائے قومی صحت‘‘نے مزید تحقیقات کو ضروری سمجھا ہے،جرمن وزیرصحت’’ ینز اسفاہن‘‘ نےکہاہےکہ یہ فیصلہ سیاسی نہیں پروفیشنل ہے، انہوں نےکہاکہ ایسٹرا زینکا کے استعمال سے خون جمنےکا خطرہ کم ہے تاہم اسے نظر انداز نہیں کیاجاسکتا،اعتماد کے لئے سب سے اہم چیز شفافیت ہے۔فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکغوں نےکہاہےکہ فرانس یورپی میڈیسن ایجنسی کی جانب سے نظر ثانی کی جانی والے ویکسین کا استعمال روک دیگا۔یورپی میڈیسن ایجنسی نے کہا کہ وہ ویکسین کے بارے میں اپنے جائزہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے آج ایک خصوصی کانفرنس کا انعقاد کریگی،یورپی میڈیسن ایجنسی کا نظریہ ابھی یہ ہےکہ کورونا وائرس کو روکنے میں ایسٹرا زینکا ویکسین کے فوائد سائیڈ افیکٹ کے خطرات سے کہیں زیادہ ہیں۔ جرمنی کے ساتھ ساتھ اٹلی وفرانس اور یورپ اور پوری دنیا کے دیگر کئی ممالک نے بھی خون جمنے کے خطرات کی وجہ سے اس ویکسین کا استعمال روک دیا ہے، گزشتہ ہفتے ، ڈنمارک ویکسین کا استعمال روکنےوالا پہلا ملک تھا جس کے بعد ناروے ، آئس لینڈ اور بلغاریہ نے بھی ڈنمارک کی پیروی کی۔غیر یورپی ممالک نے بھی ویکسین کے استعمال کو معطل کرنے کا ارادہ ظاہر کیاہےکہ ان میں تھائی لینڈ اور جمہوری جمہوریہ کانگو شامل ہیں۔

تازہ ترین