• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیل سے ناواقف شخص کھلاڑی تبدیل کر کے میچ نہیں جیت سکتا، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ کھیل سے ناواقف انسان کھلاڑی اور بیٹنگ آرڈر تبدیل کرکے میچ نہیں جیت سکتا۔ 

احسن اقبال کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وفاقی حکومت کی جانب سے عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کو وفاقی وزیرِ خزانہ کا اضافی چارج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

اس سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

انھوں نے لکھا کہ ’عمران نیازی کو حکومت چلانے کی سمجھ نہیں، جب انسان کھیل کی ا، ب سے واقف نہ ہو تو بار بار بیٹنگ آرڈر اور کھلاڑی تبدیل کر کے میچ نہیں جیت سکتا ہے۔‘

انھوں نے یہ بھی لکھا کہ ’ان کے تجربوں نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، انتظامی مشین مفلوج کردی ہے اور ریاستی اداروں کو متنازع کردیا ہے۔‘

ساتھ میں اپنے پیغام میں احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ بھی کردیا۔


تازہ ترین