• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (اے پی پی)کاروں کی فروخت میں رواں مالی سال کے دوران 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹؤ موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران فروخت کا حجم 95 ہزار 139 یونٹس تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 79 ہزار 534 کاریں فروخت کی گئی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کاروں کی فروخت میں 15ہزار 605یونٹس یعنی 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین