• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،لیاقت آباد میں فرنیچر کے کارخانے میں آتشزدگی

کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 3 میں فرنیچر کے کارخانے میں آگ لگ گئی۔تین منزلہ عمارت میں لوگ بھی رہائش پذیر تھے جنہیں فوری طور پر نکال لیا گیا ہے۔

آگ کی شدت زیادہ ہونے سے دوسری منزل پر لگی لوہے کی گرل زوردار دھماکے سے نیچے گر گئی تاہم موقع پر موجود ریسکیو اہلکار آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ مزید احتیاط کے تحت آس پاس کی عمارتوں کو بھی خالی کرایا جارہا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 5 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ علاقے میں پولیس اور رینجرز کی نفری بھی پہنچ چکی ہے۔

علاقے کی جانب آنے والے راستوں کو بند کردیا گیا ہے تاکہ ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ پیدا نہ ہوسکے۔ 

تازہ ترین