• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دایا بین‘ نے ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ مستقل طور پر چھوڑ دیا ہے؟

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کا مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ میں دایا بین کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ دیشا وکانی نے مستقل طور پر یہ شو چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرامہ ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ میں جیٹھا لعل کی اہلیہ دایا بین کا کردار نبھانے والی اداکارہ دیشا وکانی نے کچھ عرصہ قبل بچے کی پیدائش کی وجہ سے شو سے عارضی طور پر دوری اختیار کی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بتایا جارہا ہے کہ اب دایا بین نے مکمل طور پر ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈرامے کے پروڈیوسرز نے دایا بین کے شو چھوڑنے کے حوالے سے بات چیت کی تھی لیکن اُن کے درمیان ہونے والی گفتگو کامیاب نہ ہوسکی جس کے بعد دایا بین نے مستقل طور پر ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دایا بین کے یوں اچانک مستقل طور پر شو چھوڑنے کے فیصلے نے اُن کے مداحوں کو اُداس کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ ایک طویل عرصے سے بھارتی ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے۔

 ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ کے ناصرف بھارت میں چرچے ہیں بلکہ پاکستان میں بھی اس ڈرامے کو خوب مقبولیت ملی ہے۔

اس ڈرامہ سیریل کی اب تک تقریباََ تین ہزار اقساط نشر ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین