• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے معروف اداکار، ہدایتکار و پرڈیوسر رندھیر کپور نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو شکست دینے والے رنبیر کپور اب بالکل ٹھیک ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رندھیر کپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بھتیجے رنبیر کپور کی صحت کے حوالے سے بتایا۔

رندھیر کپور نے کہا کہ ’میری رنبیر کپور سے ملاقات ہوئی ہے، وہ عالمی وبا کو شکست دینے کے بعد اب بالکل ٹھیک ہیں۔‘

خیال رہے کہ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور رواں ماہ  عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد اُنہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

قرنطینہ پورا کرنے کے بعد رنبیر کپور کورونا وائرس کے شکست دینے میں کامیاب ہوئے جس کا اندازہ اُن کی بہن ردھیما کپور کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔

رشی کپور کی موت کو 11 ماہ مکمل ہونے پر اُن کے اہلخانہ کی جانب سے پوجا کا اہتمام کیا گیا تھا جس کی تصویر ردھیما نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ردھیما کپور کے ساتھ اُن کے بھائی رنبیر کپور بھی موجود تھے اور وہ دونوں پوجا کی رسومات ادا کررہے تھے۔

واضح رہے کہ دُنیا بھر میں مشہور بھارتی لیجنڈری اداکار رشی کپور نے گزشتہ سال 30 اپریل کی صبح ممبئی کے این ایچ رلائنس اسپتال میں زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

رشی کپور اور نیتو کپور کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے، اُن کی بڑی بیٹی ردھیما کپور ہیں جبکہ بیٹا بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ہے۔

تازہ ترین