پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔
دوشنبے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی صورتحال افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
انھوں نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک ایران بارڈر مارکیٹ کے قیام سے دونوں ممالک مستفید ہوں گے۔
ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دورہ ایران کی دعوت دی جس پر شاہ محمود نے ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔