• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا 500 ارب خسارہ دینے والے اداروں اور کمپنیوں سے متعلق بڑا فیصلہ


وفاقی حکومت نے 500 ارب روپے سالانہ خسارے کے دو، چار سرکاری اداروں اور کمپنیوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 85 سرکاری کمپنیوں میں سے 33 کمپنیاں اربوں روپے کا خسارہ کررہی ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا ان 33 کمپنیوں میں سے 3 کمپنیاں ایسی ہیں جو 85 فیصد نقصان کی ذمے دار ہیں۔


ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد 500 ارب روپے سالانہ خسارے کا سبب بننے والے سرکاری اداروں اور کمپنیوں کا فارنزک آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا کہ ریلوے، پی آئی اے اور سوئی ناردرن سمیت خسارے میں چلنے والے کئی سرکاری اداروں کا فارنزک آڈٹ کیا جائے۔

وزیراعظم نے بریفنگ کے دوران کہا کہ ڈھائی سال بعد بالآخر فرانزک آڈٹ کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پہلے مرحلے میں ریلوے، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی، ناردرن پاور جنریشن کمپنی، پی آئی اے اور سوئی ناردرن کے فرانزک آڈٹ کی منظوری دی۔

حکومت نے ان کمپنیوں کا فارنزک آڈٹ 30 جون تک مکمل کرنے کی ڈیڈلائن مقرر کی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے طے کیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں پاکستان پوسٹ آفس، کوئٹہ، حیدرآباد، لاہور اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کا فارنزک آڈٹ کیا جائے گا۔

تازہ ترین