• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کردی

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کردی۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ ہفتے یہ قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض کا پروگرام لیا ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کو اس پروگرام کے تحت اب تک 2 ارب 45 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔

آئی ایم ایف جائزہ مشن نے چوتھے اور پانچویں جائزے کے بعد قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط بجٹ سپورٹ کے طور پر جاری کی جائے گی۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری جولائی 2019 میں دی گئی تھی، پاکستان نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری اور کارپوریٹ ٹیکس میں اصلاحات جاری رکھیں۔

تازہ ترین