وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دوشنبے کی ’ہارٹ آف ایشیا‘ کانفرنس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی طرف سے پاکستان پر نکتہ چینی نہ کرنے کو مثبت قدم قرار دیا ہے ۔
ایک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ عام طور پر پاکستان پر انگلیاں اٹھایا کرتے تھے جو آج انہوں نے نہیں کیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ کا ایسا کوئی جملہ نہ کہنا جو پاکستان کو ناگوار گزرے، میں اسے مثبت قدم کہوں گا۔
وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کے 2003 کے معاہدے کی بحالی اچھی پیش رفت ہے۔ اس کا کشمیریوں کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سب سے اہم مسئلہ کشمیر ہے پڑوسیوں کے امن سے رہنے کیلئے ضروری ہے کہ مسائل کا حل تلاش کیا جائے۔