• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی معطلی کا عندیہ دیدیا

فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی معطلی کا عندیہ دیدیا


کراچی (اسٹاف رپورٹر) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی معطلی کا عندیہ دیدیا، فیفا نے خبردار کیا ہے کہ اگر31 مارچ2021 بروز بدھ کو رات8 بجے تک پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز پر غیرقانونی قبضہ ختم، فیفا کے تسلیم شدہ پی ایف ایف این سی اراکین کو عمارت تک رسائی اور مینڈیٹ کے تحت امور کی انجام دہی کی اجازت نہ دی گئی تو پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطل کردیا جائے گا۔ فیفا نے پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کو لکھے گئے اپنے خط میں واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان فٹ بال ہائوس پر قبضہ کرنے والوں نے ان ہدایات پر عمل نہ کیا تو معاملہ فوری طور پر فیصلہ سازی کی بیورو آف کونسل کو بھیجا جائے گا جو فیفا کے تحریر شدہ قانون کے آرٹیکل 16 کے پیرا 1 کی روشنی میں پی ایف ایف کی رکنیت معطل کر سکتی ہے۔ فیفا نے کہا کہ انہیں پی ایف ایف ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پیش آنے والی ناخوشگوار واقع کے بارے میں پتہ چلا۔ اس واقع میں سید اشفاق حسین کی حمایت کرنے والے مظاہرین نے ہیڈ کوارٹرز پر دھاوا بولا۔ یہ ناقابل قبول ہے، پی ایف ایف ہیڈ کوارٹرز پر غیرقانونی قبضے اور نارملائزیشن کمیٹی سے قیادت لینے کے فیصلے کا فیڈریشن کے امور میں مداخلت تصور کیا جائے گا۔  معطلی کے نتیجے میں پاکستان فٹبال فیڈریشن فیفا رکنیت کے تمام حقوق ، ٹیم یا کوئی بھی کلب کی ٹیم کسی بھی انٹرنیشنل مقابلے میں شرکت کے حق اور پی ایف ایف اور اس کے اراکین فیفا کے مالیاتی/ترقیاتی پروگراموں سے فائدہ اٹھانے کے حق سے محروم ہو جائیں گے۔

تازہ ترین