• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، لاپتہ افراد کمیشن میں 5 کیسز کی سماعت، کوئی بازیاب نہ ہوسکا

کوئٹہ(این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے کوئٹہ میں سماعت جاری، کمیشن نے دوسرے روز پانچ لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی ،تاہم کوئی لاپتہ شخص بازیاب نہیں ہوسکا ۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے سول سیکرٹریٹ کے جمالی ہال میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج فضل الرحمن کررہے ہیں ، کمیشن میں سماعت کے دوسرے روز پانچ لاپتہ افراد کے کیسزسنے گئے تاہم کسی لاپتہ افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔کمیشن نے دوروز کی سماعت کے دوران سترہ لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی جس میں سے دو لاپتہ افراد کے بازیاب ہوکر گھروں کو پہنچنے کی تصدیق ہوئی جبکہ دو لاپتہ افراد کے کیسز لاپتہ کے زمرے میں نہ آنے کی وجہ سے خارج کردئیے گئے ،لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی سماعت 7اپریل تک جاری رہے گی اور مجموعی طور پر 64لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کریگاکمیشن کو وفاقی حکومت کی جانب سے ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے106لاپتہ افراد کی اضافی لسٹ بھی موصول ہوئی ،ڈپٹی کمشنر کیچ کے نمائندے نے ان تمام لاپتہ افراد کے گھر پہنچنے کی تصدیق کی کمیشن کو کیچ ،آواران ،گوادر سے تعلق رکھنے والے 299لاپتہ افراد کی اضافی لسٹس بھی موصول ہوئی ہیں جن کی تصدیق کمیشن آئندہ دو روز میں کرے گا۔

تازہ ترین