• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، صحافی اجے لالوانی کا قتل، ملزمان 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سکھر (بیورورپورٹ ) صالح پٹ کے صحافی اجے کمار کے قتل کے ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا عدالت نے ملزمان کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ سکھر پولیس کی جانب سے صالح پٹ کے صحافی اجے لالوانی کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزمان اکبر منگریو، رضا شاہ ، جمیل شاہ ، جانب میرانی اور مصطفےٰ میرانی کو روہڑی کے سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا، پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے ابھی مزید تفتیش کرنی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تازہ ترین