• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے کپاس، دھاگہ اور چینی کی درآمد کیلئے تیاریاں

اسلام آباد (نمائندہ جنگ/ مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت تجارتی تعلقات کی بحالی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ بھارت سے چینی ، کپاس اور دھاگہ درآمد کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وزارت تجارت سمریاں منظوری کیلئے کل اقتصادی رابطہ کونسل میں پیش کرے گی۔ وزارت تجارت نے وزیراعظم کی اجازت کے بعد سمریاں ای سی سی کو بھجوائی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت 30جون 2021ء تک کپاس اور یارن(دھاگہ) درآمد کرنے کی تجویز ہے۔ واہگہ کے راستے یہ اشیاء درآمد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزیر خزانہ حماد اظہر نے ای سی سی کا اجلاس آج (بدھ کو) طلب کر لیا۔ 

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ اجلاس میں بھارت سے کپاس، دھاگہ اور چینی کی درآمد کی منظوری کا بھی امکان ہے۔ 

وزیراعظم کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کیلئے 2 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری، پی آئی اے کی تنظیم نو، روز ویلٹ ہوٹل کیلئے مالی سپورٹ پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق 5 سالہ تجارتی پالیسی فریم ورک کی منظوری کا بھی امکان ہے۔ پاکستان اسٹیل ملز کیلئے 2.5 ارب روپے کی گارنٹی پر بھی غور ہوگا۔

تازہ ترین