• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر 22 ماہ کی کم ترین سطح پر، 7 ماہ میں قدر 15.34روپے کم ہوئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل ، ڈالر 22ماہ کی کم ترین سطح پر ، 7ماہ میں قدر 15.34روپے کم ہوئی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید90 پیسے گھٹ گئی جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 154.00روپے سے کم ہو کر 153.10روپے اور قیمت فروخت 154.10روپے سے کم ہو کر 153.20روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 154.20روپے سے کم ہو کر 153.20روپے اور قیمت فروخت 90پیسے کی کمی سے 154.40روپے سے کم ہو کر 153.50روپے ہو گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق منگل کو یوروکی قدر 2روپے کی کمی سے 180.00روپے سے کم ہو کر 178.00روپے اور قیمت فروخت 182.00روپے سے کم ہو کر 180.00روپے ہو گئی ہے جبکہ 2.50روپے کی کمی کے بعد برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 211.50روپے سے کم ہو کر 209.00روپے اور قیمت فروخت 213.50روپے سے کم ہو کر 211.00روپے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین