• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب چلے گایا ملک ’شاہد خاقان‘ آپ جیسے کرپٹ نہیں چلیں گے، شہباز گل

اسلام آباد(نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں)مسلم لیگ ن کے سینئرنائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ نیب چلے گایاملک،دونوں اکٹھے نہیں چل سکتےجبکہ معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل کا کہنا ہے کہ ملک کو ناکامی کے دلدل میں پھینکنے والے معیشت پر بھاشن دے رہے ہیں‘نیب اور ملک دونوں رہیں گے، آپ جیسے کرپٹ نہیںچلیں گے ۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان کا کہناتھاکہ پاکستان خیرات لیکر کورونا کا مقابلہ کررہا ہے، این سی او سی ناکام ہو چکاہے‘براڈشیٹ کا سکینڈل آیا اور فائلیں غائب ہوگئیں، نیب عدالتوں میں کیمرے لگائیں اور لوگوں کو دکھائیں‘پاکستان کورونا وائرس پر قابو نہ پا سکا،معیشت تباہ ہو چکی تو ہمیں معلوم ہوا وزیر خزانہ نالائق تھا‘پاکستان واحد ملک ہے جس نے کورونا ویکسین کا ایک بھی ٹیکہ نہیں خریدا ، لوگوں کو ویکسین میسرنہیں،لیکن وہ کون ہیں جنہیں ویکسین لگ رہی ہے۔دریں اثناء شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا ہے کہ نیب اور ملک دونوں رہیں گے، آپ جیسے کرپٹ نہیں رہ پائیں گے، گزشتہ حساب بھی ہوگااور کڑا احتساب بھی ، لوٹ کھسوٹ کا بازار بند ہوگا، کرائے کے وزیراعظم اب بھارت سے خفیہ کاروبار نہیں کر پائینگے،انکے نزدیک ہر وہ اقدام جو میاں مفرور کی کرپشن پکڑنے کیلئے کیا جائے ملکی مفاد میں نہیں، مصنوعی طور پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت برقرار رکھنے والے معیشت دان بنے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین