اسلام آباد ( فاروق اقدس) تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں ہونے والی ’’ہارٹ آف ایشیا کانفرنس ‘‘ میں پاکستان اور بھارت کے وزارت خارجہ نے افغان صدر، ایران ، آذربائیجان ،ترکی سمیت دیگر وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں تاہم کانفرنس کی میڈیا کوریج کرنے والے رات گئے تک اس منظر کے منتظر رہے جس میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر ملاقات کر رہے ہوں ،منگل کو بھی کانفرنس کے دوران دونوں وزارت خارجہ کے درمیان ملاقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں اور چہ مگوئیاں جاری ہیں ۔