کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پولیس نے پلازے پر قبضے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 27افراد کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ قبضے میں لے لیا ۔پولیس کے مطابق سرکی روڈ ٹی کراس پر واقع ایک زیر تعمیر پلازے پر گزشتہ روزمسلح افراد نے قبضے کی کوشش کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی جس کے باعث علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر27افراد کو گرفتار کر کے 8کلاشنکوف ، ایک ٹی ٹی اور دیگر سامان قبضے میں لے کر اراضی ایکٹ کے تحت نو مقدمات درج کرلئے ۔