• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان 2 سال کی عُمر میں کیسے دِکھتے تھے؟

عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کی وہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے کہ جب اُن کی عُمر صرف 2 سال تھی۔

کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے قرنطینہ اختیار کیے وزیراعظم عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بچپن کی خوبصورت یاد شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عمران خان اپنے والد کی گود میں ہیں جبکہ اُن کے پاس ہی اُن کی بہن بھی موجود ہیں۔

تصویر میں عمران خان ہاتھ سے کسی چیز کی طرف اشارے کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ اُن کے والد مُسکرارہے ہیں۔

عمران خان کی جانب سے پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا کہ ’تصویر میں اُن کے ساتھ اُن کے والد اور بہن موجود ہیں۔‘

یہ بھی بتایا گیا کہ ’اس تصویر میں عمران خان کی عُمر صرف 2 برس تھی۔‘

وزیراعظم عمران خان نے صرف 40 منٹ پہلے یہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جسے اب تک 25 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی تھی۔

فیصل سلطان نے کہا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اوّل بشریٰ بی بی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے دی۔

تازہ ترین