• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے تجارت کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ بھارت سے تجارت کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔ جب تک کشمیرمیں ایک بھی بھارتی فوجی موجودرہے گا، بھارت سے کسی قسم کے تعلقات اور تجارت فروغ نہیں پاسکتی۔ پی ٹی آئی حکومت کا موقف تھاکہ جب تک A 35 اور دفعہ 370 کی بحالی نہیں ہوتی ہم انڈیا کے ساتھ کوئی مذاکرات اور تجارت نہیں کریں گے ، اب وزیراعظم عمران خان کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف پر صدی کا سب سے بڑا یوٹرن لے رہے ہیں۔ اقتصادی رابطہ کونسل کی سفارشات کی مذمت کرتے ہیں ۔ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کے دل کشمیر یوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ گزشتہ ڈھائی سال میں صنعت ، زراعت اور تجارت مسلسل زوال کا شکارہے ۔کسان گندم اور گنے کی کاشت کے باوجود بدحال اور مافیاز خوشحال ہورہے ہیں ۔

تازہ ترین