• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا پاکستان مخالف بات نہ کرنا خوش آئند ہے ، شاہ محمود قریشی

لاہور (خالدمحمودخالد) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ دوشنبے میں سب سے خوش آئند بات یہ تھی کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہارٹ ایشیا کانفرنس میں پاکستان کے حوالے سے کوئی منفی بات نہیں کی۔ دوشنبے میں ایک بھارتی ٹی وی رپورٹر انس ملک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر کو انتہائی غور سے سنا، انہوں نے ماضی کے برعکس اپنے تقریر میں پاکستان کے بارے میں کوئی نامناسب اور منفی تذکرہ نہیں کیا۔ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ کی طرف سے پاکستان پر الزام تراشی اورطعنے بازی کا رویہ اختیار نہ کرنے کو انتہائی مثبت اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آگے بڑھنے کا واحد راستہ صرف بات چیت ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت خطے میں امن کے لئے اگر ایک قدم آگے بڑھائے گا تو پاکستان دو قدم آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات سے کبھی پیچھے نہیں ہٹا۔ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں۔

تازہ ترین