• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی ٹوئٹر مداحوں سے کھٹی میٹھی باتیں

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا اپنے بارے میں ماننا ہے کہ وہ اتنے عظیم ہیں کہ ان میں انا بالکل بھی نہیں ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے مداح سے بات چیت کیلئے سوال و جواب کا ایک سیشن کیا، جس میں اپنے پراجیکٹس اور مداحوں کے سوالوں کے مزاحیہ انداز میں جواب دیے۔

انہوں نے ساتھی اداکار سلمان خان و عامر خان کے حوالے سے بھی بات چیت کی اور عامر خان کی پسندیدہ فلمیں بھی بتائیں۔


ایک صارف نے کنگ خان سے سوال کیا کہ ’سر سب کہتے ہیں آپ میں انا بہت ہے کیا یہ سچ ہے؟‘

شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ میں تو اتنا عظیم ہوں، مجھ میں انا بالکل نہیں ہے، اس جواب کے ساتھ ہی انہوں نے قہقہ بھی لگایا۔

اداکار کے مداح نے یہ سوال کیا کہ آپ دوستی نبھانے میں ماہر نہیں رہے، اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میرے بچے میرے بہترین دوست ہیں‘

ایک ٹوئٹ میں کنگ خان نے کہا کہ انہوں نے اپنی سالگرہ پر مداحوں کو بہت مِس کیا۔

سیشن کے اختتام میں اداکار نے کہا کہ وہ سب کو جواب نہ دے سکے اس کیلئے معذرت خواہ ہیں، اور مداحوں  سے بات چیت کر کے لطف اندوز ہوئے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے ٹوئٹر پر  4 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، 15 منٹ کے ’آسک ایس آر کے‘ کے سیشن میں انہوں نے مداحوں کے جوابات دے کر ان کی شکایت دور کردی۔

 یاد رہے کہ شاہ رخ خان آج کل سدھانت آنند کی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم میں دپیکا پڈوکون ان کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید