• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی مہم کیلئے مفتاح اسماعیل کا ٹافیوں کا استعمال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کی جانب سے این اے 249 کی انتخابی مہم کے لیے ٹافیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے این اے 249 کی انتخابی مہم کے لیے انوکھا انداز اپنا یا گیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

مفتاح اسماعیل کی اس مہم پر مختلف حلقوں کی جانب سے خوشگوار حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں اُنہیں تنقید کا بھی سامنا ہے۔

مفتاح اسماعیل کی جانب سے انتخابی مہم کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کے ریپر میں لِپٹی ٹافی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ٹافی کے ریپر پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طرف مفتاح اسماعیل کی تصویر کے ساتھ اُن کا نام لکھا ہوا ہے جبکہ دوسری جانب ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے حلقہ NA-249 لکھا گیا ہے اور جماعت کا نام بھی لکھا ہوا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے بھی اس مہم سے متعلق ایک ٹوئٹ ری ٹوئٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹافیوں کے ساتھ ’مفتاح ٹوفی کھائیں گے، شیر پر ٹھپہ لگائیں گے‘ کے نعرے کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

تازہ ترین