• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ہیٹ ویو کی دوسری ایڈوائزری جاری


کراچی میں  جاری گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ہیٹ ویو کی دوسری ایڈوائزری جاری کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج شہر کا درجہ حرارت 41 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے،جبکہ جمعے کو پارہ 39 سے 41 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ  ہفتے کو بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

گرمی کی لہر کے دوران دن کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں منقطع رہ سکتی ہیں، شہرمیں بلوچستان کی گرم وخشک ریگستانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ  شہری صبح 11 سے شام 4 بجے تک دھوپ سے بچنے کی کوشش کریں۔

تازہ ترین