• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کے عمرہ زائرین کیلئے کورونا ویکسین کی شرط نہیں

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ابھی تک مملکت کے علاقوں سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے کورونا ویکسین کی شرط نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت حج کا کہنا ہے کہ اب تک عمرہ کے لیے کورونا ویکسین کی شرط نہیں ہے۔

وزارت حج وعمرہ نے مزید کہا کہ وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق اندرون مملکت سے 18 سے 70 برس تک کی عمر کے لوگوں کو عمرے کی اجازت ہے۔


واضح رہے کہ وزارت حج نے اس سے قبل ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں رمضان شروع ہونے سے قبل حج وعمرے کی خدمات سے متعلق تمام کارکنوں کو کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

تازہ ترین