راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) ضلع راولپنڈی میں اب تک 25ہزار257کوروناویکسین لگائی جاچکی ہیں جبکہ خراب ہونے والوں کی تعداد 20 ہے ۔ذرائع کے مطابق استعمال شدہ ویکسین میں اب تک فرنٹ لائن و ہیلتھ عملہ کو11ہزار 5اور 60سال یا اس سے زیادہ عمر والے افراد کو چودہ ہزار دو سو52 ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔اب تک ضلع راولپنڈی کو 28ہزار524ویکسین فراہم کی گئی ہیں ۔ ویکسین لگانے کیلئے راولپنڈی ضلع میں21 سنٹرز بنائے گئے ہیں۔ جن میں سے سات راولپنڈی،دو دو کوٹلی ستیا ں، کہوٹہ،کلر سیداں اور گوجرخان جبکہ تین تین ٹیکسلا اور مری میں قائم ہیں اورروزانہ کی بنیاد پر ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔